اسرائیل حماس معاہدہ: یرغمالیوں کی رہائی منگل تک متوقع، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 332 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس معاہدہ: یرغمالیوں کی رہائی منگل تک متوقع، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے/بی بی سی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر فائر بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کی رہائی کے لیے ان کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یرغمالیوں کو پیر یا منگل کو رہا کر دیا جائے گا اور وہ اس موقع پر وہاں موجود ہونے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم نے غزہ میں جنگ ختم کروا دی ہے اور بہت بڑے پیمانے پر امن قائم کر دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ دیرپا امن ہوگا اور امید ہے کہ ہمیشہ قائم رہے گا۔”
ٹرمپ نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ خطے کے دیگر امیر ممالک غزہ کی تعمیر نو کے لیے اقدامات کریں گے۔ امریکی صدر نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے جانے والے حملے کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ ایران نے امن قائم کرنے کی اپنی نیت ظاہر کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “اس کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی جلد ہی رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل اپنی فوج کو ایک متفقہ لائن تک واپس بلا لے گا، جو مضبوط، پائیدار اور مستقل امن کی طرف پہلا قدم ہے۔”
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب حماس اور اسرائیل کے حکام مصر میں بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں، جو صدر ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہی ہیں، جس کا مقصد دو سال سے جاری غزہ کی جنگ کا خاتمہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا اور یہ اقدام عرب و مسلم دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک اور امریکہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس موقع کو ممکن بنانے میں مدد کی۔
صدر نے بائبل سے اقتباس کرتے ہوئے کہا، “صلح کروانے والے یا امن قائم کرنے والے بابرکت ہوتے ہیں!”
حماس نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا، جبکہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں سے انخلا شروع کر دے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا، "خدا کی مدد سے ہم سب کو واپس لائیں گے۔" حماس نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیلی فوج کے انخلا، امداد کی ترسیل اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C