امریکا اور سعودی عرب میں 500 ملین ڈالر کے دفاعی سازو سامان کا معاہدہ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا اور سعودی عرب میں 500 ملین ڈالر کے دفاعی سازو سامان کا معاہدہ
ریاض (ڈیلی اردو) امریکا سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کے طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی آلات فروخت کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی جنگی صلاحیت اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ تاہم ابھی اس معاہدے کی منظوری کانگریس سے لینا باقی ہے۔
U.S. State Department approves potential $500 million Saudi maintenance deal https://t.co/dLeVV6qi3r pic.twitter.com/Q2cEKApSvt
— Reuters (@Reuters) September 17, 2021
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں سعودی عرب کے روٹری ونگ طیاروں کے بیڑے، انجن، ایویونکس، جدید ہتھیاروں کی فروخت سمیت تربیت اور جنگی ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی آلات کی یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اُن مقاصد کے لیے ہے جن کے تحت ایک دوست ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
خیال رہے کہ یہ معاہدہ دراصل ایک اور فوجی معاہدے کا تسلسل ہے، اس کے باوجود امریکی پیکیج میں اپاچی اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت CH-47D ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کی دیکھ بھال کی سہولیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالتے ہی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا حکم دیا تھا تاہم اب پالیسی تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے جس کے لیے امریکی وزیر دفاع سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C