انقلابی شاعر اور دانشور فیض احمد فیض کی 35 ویں برسی منائی گئی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
انقلابی شاعر اور دانشور فیض احمد فیض کی 35 ویں برسی منائی گئی
لاہور (ڈیلی اردو) ترقی پسند نظریات اور انقلاب کو موتیوں کی خوبصورت لڑی میں پرو کر پیش کرنے والے شاعر فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے ہیں۔
معاشرتی مساوات، شخصی آزادی، انسانی حقوق کے علمبردار اور اردو کے عہدساز شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو پبجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم مولوی شمش الحق سے حاصل کی جو مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش اور اورنیٹل کالج لاہور ایم اے عربی سے کیا۔
فیض احمد فیض کے ذکر کے بغیر اردو ادب کی تاریخ ادھوری ہے۔ علم و ادب کے افق کے درخشاں ستارے اور انقلابی شاعر متعدد کتابوں کے مصنف اور درجنوں مشہور نغمات کے خالق تھے۔
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
وہ پسی ہوئی انسانیت کے لیے ضمیر اور یقین کی آواز بن گئے۔ نقش فریادی، دست صباء، زنداں نامہ، سروادی سینا، شام، شہر یاراں اور میرے دل میرے مسافر ان کے کلام کے مجموعے ہیں۔ سارے سخن ہمارے اور نسخہ ہائے وفا ان کی کلیات ہیں۔
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
فیض احمد فیض نے اپنی شاعری اور نثری تحریروں میں مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا جس کے نتیجے میں انہیں مخالفتوں کا سامنا بھی رہا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔
یہ خوں کی مہک ہے کہ لب یار کی خوشبو
کس راہ کی جانب سے صبا آتی ہے دیکھو
فیض احمد فیض کو علمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984ء کو جہاں فانی سے کوچ کر گئے وہ گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3394 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C