’’اگر مجھے کچھ ہوا تو امریکی افواج ایران کو روئے زمین سے مٹا دیں گی‘‘، صدر ٹرمپ
👁️ 217 بار دیکھا گیا
’’اگر مجھے کچھ ہوا تو امریکی افواج ایران کو روئے زمین سے مٹا دیں گی‘‘، صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی براڈکاسٹر ’نیوز نیشن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان پر کوئی حملہ ہوا تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’پورا ملک اڑا دیا جائے گا۔‘‘
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو انہوں نے ’’انتہائی سخت ہدایات‘‘ دے رکھی ہیں۔ اگر کچھ بھی ہوا تو وہ (امریکی افواج) انہیں روئے زمین سے مٹا دیں گے۔‘‘
وہ ان رپورٹوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے، جن کے مطابق ایرانی قیادت نے ان کے خلاف قتل کی دھمکی جاری کی ہے۔
ٹرمپ کی دھمکیوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے ذاتی حملوں کے بعد خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی صدر نے حال ہی میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کی حمایت کا اظہار بھی کیا تھا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہو گی۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ایران میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں4,200 سے زائد مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری قیادت ان مظاہروں میں ہونے والے تشدد کا ذمہ دار ’’دہشت گرد عناصر‘‘ کے ساتھ ساتھ اپنے روایتی دشمنوں، امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8993 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4868 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C