ایل او سی: پاک فوج نے27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا، میجر جنرل آصف غفور
👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایل او سی: پاک فوج نے27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا، میجر جنرل آصف غفور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو تباہ کیا، آرٹلری گن (توپ خانوں) کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
Since 27 Feb 19 Pak Army has killed over 60 Indian soldiers on LOC besides injuring many & destroying their bunkers. Artillery gun positions also damaged forced to relocate. 2 IAF Jets shot down by PAF, 2 helis met fratricide under fear. Indian Navy under deterrence.#CostForCDS
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) October 26, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
26 فروری کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ تباہ کردیا۔
بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بناتے ہوئے اور بروقت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔
جس کے بعد 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں طیاروں کو مار گرایا، جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔
ساتھ ہی پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی اور بھارت کی جانب سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔
تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کا پاک فوج موثر جواب دیتی ہے اور 6 اگست کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک، کئی کو زخمی اور 2 بنکرز کو تباہ کردیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ 19 اور 20 اکتوبر کے درمیان آزادجموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے، جس پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ 2 بھارتی بنکرز کو بھی تباہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ ذخیرہ تباہ
17/November/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
17/November/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
17/November/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار
17/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق میں ٹیلی گرام بند، کمپنی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے 30 روز کی مہلت دے دی گئی
17/November/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز پر حملہ، انجن روم میں آگ لگ گئی؛ 24 گھنٹوں میں چوتھا جہاز متاثر
17/November/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26474 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15702 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11999 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9383 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7645 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5667 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C