بلوچستان لانگ مارچ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
👁️ 232 بار دیکھا گیا
بلوچستان لانگ مارچ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی اردو) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور بلوچستان کے سابق وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈیرہ بگٹی ٹاون سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بھی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور انھیں آج (چار اپریل) کو نصیر آباد کے علاقے سے کوئٹہ کے لیے لانگ مارچ شروع کرنا تھا۔
تاہم گزشتہ شب نصیر آباد روانگی سے قبل پولیس کی نفری ڈیرہ بگٹی ٹائون پہنچی اور بگٹی ہاوس سے نکلنے کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے گرفتاری سے قبل انھیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا وہ حکمنامہ دکھایا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی دفعہ 144کی خلاف ورزی میں لوگوں کو غیر قانونی طور پر اکھٹا کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
تھری ایم پی او کے تحت نوابزادہ گہرام بگٹی کو 30 یوم کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی دیگر خواتین رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف چھ اپریل بروز اتوار کو مستونگ کے علاقے لک پاس سے کوئٹہ کی جانب مارچ کا اعلان کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4860 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3728 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3602 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2586 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2336 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C