بھارت کے جوہری معاملات میں خطرناک تبدیلیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں: زبیر محمود حیات
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے جوہری معاملات میں خطرناک تبدیلیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں: زبیر محمود حیات
نوشہرہ (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے اور ہم بھارت کے جوہری معاملات میں خطرناک تبدیلیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام خطرات سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا بھارت میں نسلی منافرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیئے۔
رسالپور کی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں کو بیجز لگائے گئے، نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ رسالپور میں پی اےایف اصغرخان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے کیڈٹس کو بیجز لگائے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کو شیلڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب میں جنرل محمود حیات نے کہا آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C