05/February/2024

خیبر: جمرود میں آزاد امیدوار محمد نبی آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: جمرود میں آزاد امیدوار محمد نبی آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ

خیبر: جمرود میں آزاد امیدوار محمد نبی آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ

جمرود (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا ‏کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں آزاد امیدوار نبی آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کو حکام نے بتایا کہ جمرود کے علاقے شاہ کس میں آزاد امیدوار پی کے 70 محمد نبی آفریدی المعروف نبیل آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی. جس سے محمد نبی محفوظ رہے۔

ترجمان حمزہ آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمرود میں جلسہ عام کے بعد باڑہ جارہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C