خیبرپختونخوا:عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کا میجر ہلاک، 13 دہشت گرد بھی مارے گئے
👁️ 40 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا:عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فوج کا میجر ہلاک، 13 دہشت گرد بھی مارے گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے 3 مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں 13 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر محمد اویس ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں ایک اور خفیہ اطلاع پر کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے 31 سالہ میجر محمد اویس نےجام شہادت نوش کیا، ان کا تعلق ضلع ناروال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر محمد اویس نے 10سال تک دفاع وطن کا فرض انجام دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ تیسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئےجبکہ 8 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی خارجی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C