روس کا یوکرین پر بڑا حملہ: 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے، 14 زخمی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بڑا حملہ: 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے، 14 زخمی
کییف (ڈیلی اردو) یوکرین کے دارالحکومت کیئو کی انتظامیہ کے مطابق شہر پر روس کے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ روس نے کیئو پر 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ جنگ کے آغاز کے بعد شہر پر ہونے والے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔
یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ چھ میزائل اور 245 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا: ’ایسے ہر حملے کے بعد دنیا کا یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے کہ جنگ کے طویل ہونے کی اصل وجہ ماسکو ہے۔‘
یہ بمباری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس اور یوکرین نے ترکی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیئو میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ہوئے جن میں گھروں، کاروباری مقامات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
64 سالہ مقامی رہائشی اولہا چیروخا جو شہر کے وسطی علاقے کے قریب رہتی ہیں، نے خبر رساں ادارے رؤئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ’کاش وہ جنگ بندی پر متفق ہو جائیں۔ ایسے بم گرانا بہت ظلم ہے۔ میری تین سالہ نواسی خوف سے چیخ رہی تھی۔‘
کیئو کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے روس کے مشترکہ فضائی ہتھیاروں کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’دشمن اپنی ڈرونز کی حکمت عملی میں مسلسل بہتری لا رہا ہے اور ساتھ ہی بیلسٹک حملے بھی کر رہا ہے۔‘
زیلنسکی نے مزید کہا کہ: ’صرف وہ اضافی پابندیاں جو روسی معیشت کے کلیدی شعبوں کو نشانہ بنائیں، ماسکو کو جنگ بندی پر مجبور کر سکتی ہیں۔‘
گذشتہ ہفتے روس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے روس کے مختلف علاقوں جن میں ماسکو بھی شامل ہے، پر سینکڑوں بارودی ڈرونز سے حملے کیے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق 485 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 423 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 399 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C