روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کئیو (ڈیلی اردو/بی بی سی) روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کرتے ہوئے سنیچر کی رات کو کئیو سمیت متعدد مقامات پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اسے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں تین بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کئیو پر اب تک سب سے بڑے حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ روس مسلسل جنگ بندی کی کسی بھی کوشش کو نظر انداز کر رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی قیادت پر واقعی سخت دباؤ کے بغیر اس ظلم کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کی خاموشی صرف پوتن کی حوصلہ افزائی کرے گی۔‘ وہ اپنے بیان کے ذریعے امریکی صدر پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں جنھوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ روسی صدر جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
پوتن نے فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا تھا اور ماسکو اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اس میں کریمیا، یوکرین کا جنوبی جزیرہ نما بھی شامل ہے جسے روس نے 2014 میں ضم کیا تھا۔
یوکرینی صدر نے اتوار کی صبح ایک بیان میں کہا کہ ’بڑے پیمانے پر‘ کی جانے والی ہڑتال کے بعد امدادی کارکن 30 سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس اس جنگ کو طول دے رہا ہے اور ہر روز عوام کو مار رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا بے شک ویکنڈ یعنی ہفتے اتوار کی چھٹیاں منا رہی ہو مگر یہ جنگ جاری ہے جو نہ یہ چھٹی کے دن رکتی ہے اور نہ ہفتے کے دوسرے دنوں میں کوئی وقفہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ’ان (حملوں) کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘
سنیچر کی رات ہونے والا یہ اب تک کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ ہے۔
یوکرین کی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات کو روس نے یوکرین پر مختلف اقسام کے 367 میزائلوں، یو اے ویز اور ڈرونز سے حملہ کیا۔
یوکرین کی ایئرفورس کے مطابق اس نے روس کے 45 کروز میزائل اور 266 یو اے ویز مار گرائے ہیں۔ اس کے باوجود یوکرین کے کم از کم 22 مقامات کو روس نے اپنے حملوں میں کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
ابھی تک مختلف علاقوں سے اموات کی تفصیلات آ رہی ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین میں 142 مقامات پر ملٹری ایئرفیلڈز، اسلحے کے ڈپوز اور الیکٹرک وارفیئر سٹیشنز پر حملے کیے ہیں۔
یوکرین کے وزیر داخلہ کے مطابق روسی حملوں میں 13 مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جن میں 70 لوگ زخمی ہوئے، 80 رہائشی عمارات تباہ ہوئی ہیں۔
انھوں نے ان حملوں کو عام شہریوں پر بے رحمانہ حملے قرار دیا ہے۔
یوکرین کی سرکاری ایمرجنسی سروس کے مطابق جو 12 لوگ مارے گئے ہیں ان میں تین کمسن شامل تھے جن کی عمریں 12 اور 17 برس کے درمیان تھیں۔ وزیر داخلہ اگور کلیمنکوف کے مطابق تینوں بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے والدین ہسپتال میں تھے۔
خارکیئو کے گورنر اولے سینی ہوبوف کے مطابق کوپیانسک کے علاقے میں ایک گھر ان حملوں کی زد میں آیا جس میں 85 اور 56 برس کی دو خواتین کی ہلاکت ہوئی۔
کیئو میں چار لوگ ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 423 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 399 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C