شام میں امریکی فضائی حملے میں 8 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے، پینٹاگون
👁️ 27 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملے میں 8 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے، پینٹاگون
واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) پینٹاگون نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملہ جس میں گزشتہ ہفتے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے پریس سکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے جنگجو ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب سے وابستہ تھے لیکن وہ ایرانی نہیں تھے۔
جنرل رائڈر نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشا کے ڈرون اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں مزید چھ امریکی فوجیوں میں دماغی چوٹوں (ٹی بی آئی) کی تشخیص ہوئی ہے۔
ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائوں اور امریکی فوج کے درمیان گزشتہ کو ایک امریکی اڈے پر ابتدائی ڈرون حملے کے بعد، جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے تھے، حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس واقعے کے بعد سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 24 اور 25 مارچ کو مزید تین حملوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی جنگ پر نظر رکھنے والے ایک اہم غیر سرکاری گروپ نے کہا کہ امریکی حملوں میں کم از کم 19 جنگجو مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 283 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C