شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن و فائرنگ کے دوران کیپٹن سمیت 2 اہلکار زخمی جبکہ دہشت اہم کمانڈر سمیت پانچ گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سب ڈویژن میں ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں کیپٹن سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقہ حسوخیل پل کے قریب سیکورٹی فورسز کو گشتی پارٹی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن فرحان اور نائیک آصف زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ فائرنگ کے دوران میرعلی بازار مکمل طور پر بند ہو گیا اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی جگہ پر فورسز پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔
دریں اثناء تحصیل میرعلی میں حسوخیل گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران آریانہ گروپ کا سربراہ اور مطلوب دہشت گرد وسیم ذکریا ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں اہم دہشتگرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈروسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد وسیم سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پر حملے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C