غزہ: جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں جاری، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے
👁️ 67 بار دیکھا گیا
غزہ: جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں جاری، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے
تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں جمرات کے روز متعدد مقامات پر بمباری کی، دوسری جانب عالمی سفارت کاروں کی کوشش ہے کہ کسی طرح سے اس ساحلی پٹی میں فائربندی کے معاہدے تک پہنچا جائے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر سفارت کاری کی کوششوں کے دوران اسرائیل نے اس محصور ساحلی پٹی پر حملوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم اور غزہ کی منتظم حماس کا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
‘افسوس ناک اور شرم ناک سنگ میل‘
اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی امداد مارٹن گریفتھس کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ”افسوس ناک اور شرم ناک سنگ میل‘‘ عبور کر چکی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے غزہ میں جاری اس جنگ میں وقتی سیزفائر کا راستہ نکالا جائے۔
اسرائیلی کارروائیوں میں تیزی
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں 230 مقامات پر حملے کیے گئے، جن میں ایک راکٹ لانچنگ سائٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ زمینی فورسز نے جبالیہ کے علاقے کے قریب ایک اسکول سے ہتھیار برآمد کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوا تھا، جس میں گیارہ سو چالیس اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ اس کے علاوہ حماس کے جنگجو قریب ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ اب تک فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جن میں سے آٹھ ہزار بچے اور چھ ہزار دو سو خواتین تھیں۔
خان یونس سے فلسطینی شہریوں کے انخلا کا حکم
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے ایک بڑے علاقے کے رہائشیوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے شمالی غزہ سے لوگوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد لاکھوں افراد جنوبی غزہ کی جانب منتقل ہو گئے تھے، تاہم اب اسرائیل جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان بے گھر افراد کے لیے پناہ کی جگہیں سکڑتی جا رہی ہیں۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے
جنوبی لبنان میں اسرائیلی شیلنگ کے نتیجے میں ایک معمر خاتون ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز مارون الراس کے علاقے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں اس خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تازہ کارروائیوں میں حزب اللہ کی ایک راکٹ لانچنگ سائٹ تباہ کر دی گئی۔ 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے اسرائیل اور لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان بھی وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C