فضائی میزبانوں کی تربیت کیلئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایوی ایشن کریو فرنچائز کا افتتاح
👁️ 29 بار دیکھا گیا
فضائی میزبانوں کی تربیت کیلئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایوی ایشن کریو فرنچائز کا افتتاح
اسلام آباد (انعم پرویز) فضائی میزبانوں کی دلچسپی اور ابتدائی تربیت کے لیے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایوی ایشن کریو فرنچائز کھل گئی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے بحریہ ٹاون میں ایوی ایشن کریو فرنچائز کا افتتاح کر دیا۔ ایوی ایشن کریوشاپ میں دنیا بھر کے جہاز کی کولیکشن اور ائیر لائنز کے ائٹمز رکھے گئے ہیں۔
فرنچائز ڈائریکٹر کیپٹن جمشید اختر نے اس موقع پر بتایا کہ اس فرنچائز سے فضائی عملہ کو ابتدائی تربیت اور فضائی میزبانی میں مدد ملے گی۔ کیونکہ دنیا بھر کے جدید جہازوں کے ماڈلز اور آئیٹمز موجود ہیں جس کے استعمال کا طریقہ کار اور اس کو سمجھنے میں ان کا عملہ مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایوی ایشن کریو فرنچائز ہے جس کا نام ایوئیٹر حب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکا، کیننڈا، یورپ میں اس قسم کی فرنچائز موجود تھیں پاکستان میں پہلی بار اس خیال کو متعارف کرایا جارہا ہے تا کہ فضائی عملہ کو جدید طیاروں کے ماڈلز کی مدد سے فضائی میزبانی سمجھنے میں مدد مل سکے۔ کیونکہ اس میں فضائی میزبانوں کی دلچسپی کی چیزیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوییٹر حب کا مقصد فضائی میزبانوں کی تربیت اور ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔
ائیر مارشل ارشد محمود خان نے اس خیال کوسراہا، اس موقع پر انہوں نے فضائی ماڈلز کا جائزہ بھی لیا اور عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایویٹر حب کے افتتاح کے موقع پر ائیر کموڈور (ر) ندیم شیروانی، ڈسٹرکٹ منیجر نارتھ پی آئی اے علی شیر، پروجیکٹ ڈائریکٹر میاں وحید، ماہ نور وحید و دیگر بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C