فلسطین: اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ پر فضائی بمباری
👁️ 50 بار دیکھا گیا
فلسطین: اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ پر فضائی بمباری
غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر استعمال تنصیبات پر اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔ سوموار کے روز کی جانے والی بمباری اسرائیل پر غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر اشدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔
بیان کے مطابق “ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔”
ادھر اسرائیلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کھیتوں پر بمباری کی جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
فلسطینی علاقوں میں 15 سال بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ مئی اور جولائی میں منعقد کئے جائیں گے۔
ان انتخابات کا اعلان حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان مصالحت کی کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4698 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C