فوج کی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول نہیں، بنگلہ دیشی طلبہ
👁️ 79 بار دیکھا گیا
فوج کی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول نہیں، بنگلہ دیشی طلبہ
ڈھاکا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) بنگلہ دیش میں طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ وہ فوج کی قیادت والی کوئی حکومت قبول نہیں کریں گے۔ ادھر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ ملک سے فرار ہونے کے بعد کسی مغربی ملک میں سیاسی پناہ کے انتظار میں فی الحال بھارت میں قیام پذیر ہیں۔
شیخ حسینہ کے استعفٰی اور ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں نئی عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا انتظار ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آج منگل کو کسی بھی وقت نئی حکومت کے قیام کا اعلان ہو سکتا ہے۔
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے کل دیر رات نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم میٹنگیں کیں۔ ان میں آرمی چیف، برّی اور بحری افواج کے سربراہان نیز اپوزیشن جماعت بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کے اعلیٰ رہنما موجود تھے۔ آرمی چیف وقار الزماں آج دوپہرکو احتجاجی طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
محمد یونس کو عبوری سربراہ بنانے کا مطالبہ
شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے والے رہنماؤں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ وہ فوجی حکومت کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
احتجاجی تحریک کے کوارڈینیٹر ناہید اسلام نے اپنے بیان میں کہا،” کوئی بھی ایسی حکومت ہمیں قابل قبول نہیں ہوگی جس کی سفارش ہم نے نہ کی ہو۔ ہم آرمی کی حمایت والی یا آرمی کی قیادت والی کوئی بھی حکومت قبول نہیں کریں گے۔”
طلبہ رہنما نے محمد یونس کو عبوری حکومت کا رہنمامقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،” محمد یونس سے ہم لوگوں کی بات چیت ہوئی ہے اور وہ ہماری درخواست پر یہ ذمہ داری قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔”
ملک میں مائیکرو فائنانسنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والے محمد یونس کو سن 2006 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ تاہم شیخ حسینہ کی حکومت میں ان پر بدعنوانیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات بھی چلائے گئے۔ محمد یونس تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔
ناہید اسلام نے مزید کہا کہ طلبہ حکومت کے دیگر عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد ہی کریں گے اور ان کی پسند کو نظر انداز کرنا موجودہ قیادت کے لیے مشکل چیلنج ہو گا۔
شیخ حسینہ سیاسی پناہ کی منتظر
بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ فی الحال بھارت میں ہیں۔ انہیں دارالحکومت دہلی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور بھارتی فضائیہ کے ہنڈن ایئر بیس پر رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھارتی حکومت نے انہیں عارضی قیام کی اجازت دے دی ہے۔اور بھارت کسی یورپی ملک میں انہیں سیاسی پناہ حاصل کرنے میں تمام ممکنہ لاجسٹیکل سپورٹ فراہم کرے گا۔
بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کل پیر کے روز ہنڈن میں شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بعد میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنی بات چیت کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔
اس دوران آج وزیر اعظم کی سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ بعد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی اور بنگلہ دیش کی نئی پیش رفت پر حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔
شیخ حسینہ کے بیٹے نے کیا کہا؟
شیخ حسینہ کے بیٹے امریکہ میں مقیم سجیب واجد جوئے نے بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی والدہ وطن چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں لیکن خاندان کے اصرار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا،” وہ ملک میں ہی رہنا چاہتی تھیں، وہ کسی بھی صورت میں ملک چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔ لیکن ہم لوگوں نے اصرار کیا کہ ان کا وہاں رہنا محفوظ نہیں ہے۔ ہمیں ان کی زندگی کی فکر تھی۔ اس لیے انہیں وطن چھوڑنے پر آمادہ کرلیا۔”
شیخ حسینہ لندن میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکومتوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا برطانیہ انہیں سیاسی پناہ دینے کے لیے تیار ہوجا ئے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C