قطر: پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
👁️ 420 بار دیکھا گیا
قطر: پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا
دوحہ (ڈیلی اردو ) قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہوئے، جس میں دونوں فریقین نے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہو گا اور دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ مزید بات چیت کے لیے وفود کی دوبارہ ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگی۔
پاکستانی وفد کی قیادت خواجہ آصف نے کی، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔ افغان طالبان وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب نے کی، اور انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی وفد میں شامل تھے۔
سرحدی جھڑپیں
اڑتالیس گھنٹوں کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد جمعے کی شب پاکستان کی افواج نے مشرقی پکتیکا کے ارغون اور برمال میں گل بہادر گروپ کی پناہ گاہوں پر فضائی حملے کیے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق کارروائی میں 60 سے 70 شدت پسند ہلاک ہوئے اور گذشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان میں ہونے والے متعدد حملوں کا مؤثر جواب دیا گیا۔
افغان طالبان کا مؤقف
ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کو شہری علاقوں پر وار قرار دیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کہا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پکتیکا کے ارغون ضلع میں ایک قصاب کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔
پاکستان اور افغانستانکے مابين جھڑپوں ميں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ فريقين کا ايک دوسرے پر سرحد پر حملوں کا الزام ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو گروپوں کو پناہ گاہيں فراہم کر رہے ہيں، جو سرحدی علاقوں ميں حملے کرتے ہيں۔ تاہم افغان طالبان ان الزامات کو رد کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C