لاہور: چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا علی ہجویری ؒ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل
👁️ 55 بار دیکھا گیا
لاہور: چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا علی ہجویری ؒ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو سلام، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کیلئے انتظامات مکمل۔ حویلی الف شاہ سے چہلم کا مرکزی جلوس کل صبح 10 بجے برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق عرس داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹرز اور 2 ہزار زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 19 صفرالمظفر کے پانڈو سٹریٹ چہلم امام حسینؑ کے جلوس پر 2 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 21 انسپکٹرز اور 133 اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی دیں گے اور اندرون شہر سے برآمد ہونیوالے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس پر 7 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز اور 417 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے۔
جلوس کے روٹ پر پیج ورک مکمل کرلیا گیا ہے، تین عارضی ہسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔ جلوس کے روٹ پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر بند رہے گی۔ شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم، اصغر جوئیہ نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے پل پل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق جلوس کے روٹ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا اور جلوس کی فضائی نگرانی اور روف ٹاپ سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پی آر یو کی ٹیمیں بھی موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی جبکہ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہری جلوس میں شامل ہونے کیلئے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C