لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ غزنی خیل تھانے کی حدود میں ہوئی۔
ڈیلی اردو کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے گاؤں کے قبرستان کے قریب پولیس اہلکار قدیر خان پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قدیر خان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اس حملے میں دو دیہاتی عبدالحکیم اور ان کا بیٹا رفیع اللہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا سب انسپکٹر تھا اور اس وقت فیصل آباد میں تعینات تھا، وہ چھٹی پر اپنے گاؤں آئے تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دریں اثنا، بکاخیل قبیلے کے عمائدین نے سرکاری حکام سے ملاقات کے لئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی تاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں قبائلیوں کو درپیش مسائل کو ان کے علم میں لایا جاسکے۔
یہ کمیٹی ہفتہ کے روز ضلع بنوں کے علاقے گھوڑا بکاخیل میں منعقدہ جرگے میں تشکیل دی گئی۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ٹی ٹی پی کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس انسپکٹر کئی مجاہدین کے گھروں کو مسمار کرنے میں ملوث تھا اور گھر گرانے میں خود شریک ہوتا تھا ـ
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C