مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ پر بھی کرفیو
👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ پر بھی کرفیو
سری نگر + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور پابندیوں کا آج 98 واں روز ہے، عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔پابندی کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار حضرت بل دربار پر عید میلاد النبی ﷺ منانے پر پابندی ہے جبکہ اس کے علاوہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج نے چیئرمین سیرت کمیٹی مولانا قیوم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تما م بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے تو تعلیمی ادارے بند ہے۔
حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں عید میلاد النبی ﷺ منانے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی میں 12 ربیع الاول کے جلوس نکالنے سے روکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں مساجد بھی سیل کر دی ہیں۔ فوج کی جانب سے حضرت بل دربار جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔
پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں فوری موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C