ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایام عزا کی آخری مجالس اور چپ تعزئیے کے جلوس
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایام عزا کی آخری مجالس اور چپ تعزئیے کے جلوس
کراچی+ لاہور+ پشاور+ کوئٹہ+ اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایام عزا کے سلسلے میں آخری مجالس اور چپ تعزئیے کے جلوس نکالے گئے۔ جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
کراچی میں چپ تعزئیے کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ کراچی میں انجمن امامیہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام 8 ربیع الاول کو سالانہ مجلس و جلوس عزا سے علامہ علی کرار نقوی نے خطاب کیا، مجلس کے بعد 72 سالہ قدیمی چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ چپ تعزیہ کا دوسرا بڑا جلوس سہ پہر 2 بجے دن رضویہ سوسائٹی (ناظم آباد) سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں لسبیلہ چوک، تین ہٹی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پرختم ہوگا۔ اس موقع پر شہر قائد میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چپ تعزئیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا، جو کہ نماز مغربین کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہونے والا ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیئے کا جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔
اس کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چپ تعزیئے کے مرکزی جلوس برآمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پرجلوس کے شرکاء نے سینہ کوبی کی اور لوگوں میں نیاز تقسیم کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C