مہنگی ترین شادی: ٹیکس چوری پر مولانا طارق جمیل، راخت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ایف بی آر کے نوٹس
👁️ 100 بار دیکھا گیا
مہنگی ترین شادی: ٹیکس چوری پر مولانا طارق جمیل، راخت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ایف بی آر کے نوٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے ملک میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات کرتے ہوئے تقریب پر 2 ارب روپے خرچ کی تفصیلات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔
چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس امینہ حسن کی جانب سے ممبر آپریشن ایف بی آر کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شادی کی مذکورہ تقریب میں راحت فتح علی خان کو 55 لاکھ روپے جبکہ عاطف اسلم کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں میڈیا اطلاعات کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ مولانا طارق جمیل کو نکاح پڑھانے کے عوض 10 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ شادی کی بارات کے لیے بک کرائے گئے کلب کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے جبکہ دو ایونٹ منیجرز کو تقریبا 4 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
مہنگی ترین شادی کی اس تقریب میں پھولوں کی آرائش کے لئے سندس مصطفی کو 1 کروڑ روپے ادا ہوئے جبکہ ولیمہ کی سجاوٹ کے لئے متعلقہ ڈیکوریٹر کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ولیمہ کی سجاوٹ کے لئے بھی احسن حبیب کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ شادی کی تقریب میں دیگر پیشہ ورانہ خدمات کے عوض عرفان احسن کو 30 لاکھ روپے، موبی اسٹوڈیو کو 20 لاکھ روپے، اسامہ پرویز کو ساڑھے 3 لاکھ روپے ادا کیے گئے جبکہ ولیمے اور بارات میں مہمانوں کو دیئے جانے والے کھانے پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔
ان تمام اخراجات پر ٹیکس کی ادائیگی ہوئی یا نہیں ایف بی آر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ شادی کا انتظام کرنے والے تمام افراد کی ٹیکس ادائیگیوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4683 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C