ناروے: افغان طالبان اور مغربی ممالک کے مابین تین روزہ مذاکرات کا آغاز
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ناروے: افغان طالبان اور مغربی ممالک کے مابین تین روزہ مذاکرات کا آغاز
اوسلو (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں طالبان حکومت، مغربی ممالک اور افغانستان میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مابین تین روزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اتوار کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شروع ہونے والے مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کر رہے ہیں۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے افغان طالبان رہنماؤں کا 15 رُکنی وفد ہفتے کو ناروے کے خصوصی طیارے میں کابل سے اوسلو پہنچا تھا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اقتصادی بحران سے دوچار افغانسستان میں انسانی المیے کے خدشات جنم لے رہے ہیں اور طالبان حکومت دنیا کے دیگر ممالک سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اُن کی حکومت کو تسلیم کیا جائے۔
اوسلو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے بند کمرہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں طالبان حکومت کے نمائندے افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور ناروے میں مقیم افغان کمیونٹی کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔
مذاکرات سے قبل طالبان حکومت کے نائب وزیرِ ثقافت و اطلاعات نے ایک وائس نوٹ ٹوئٹ کیا تھا جس میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ کی جانب سے بات چیت کے اس عمل کو خوش آئند اور مثبت قرار دیتے ہوئے نارروے کی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان طالبان توقع کرتے ہیں کہ ان مذاکرات میں سہولت کاری کے ذریعے نارروے, طالبان حکومت اور یورپی ممالک کے مابین اچھے تعلقات کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد طالبان حکومت کے کسی بھی نمائندہ وفد کا یہ کسی بھی یورپی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
البتہ طالبان حکومت کے وفود اس سے قبل ایران، روس، پاکستان، قطر، ترکمانستان اور چین کے دورے کر چکے ہیں۔
غالب امکان ہے کہ تین روزہ مذاکرات کے دوران طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امریکہ سمیت مغربی ممالک پر ایک مرتبہ پھر زور دیں گے کہ وہ افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کر دیں تاکہ مشکلات سے دوچار افغان معیشت کو دوبارہ بہتر کیا جا سکے۔
اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے برآمدات کی مد میں افغانستان کے لیے فنڈز جاری کیے تھے۔ البتہ عالمی ادارے نے خبر دار کیا تھا کہ لگ بھگ 10 لاکھ افغان بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ ملک کی زیادہ تر آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
Senior IEA delegation led by the FM H.E Mawlawi Amir Khan Muttaqi left for Norway in a special flight of the said country where talks will be held with representatives of various countries & a number of Afghans about humanitarian aid, political, educational & economic issues. pic.twitter.com/YHoLEuM0t0
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) January 22, 2022
ناروے کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان وفد تین روزہ مذاکرات کے دوران ناروے میں مقیم افغان کمیونٹی سے بھی مذاکرات کرے گا جن میں خواتین رہنماؤں اور صحافیوں کے علاوہ انسانی امداد، سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں کام کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے انسانی حقوق کے تحفظ اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے علاوہ انسانی امداد اور معیشت کی بہتری کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اتین روزہ مذاکرات کے دوران افغانستان کے لیے امریکی نمائندۂ خصوصی تھامس ویسٹ کی قیادت میں امریکی وفد بھی طالبان وفد سے ملاقات کرے گا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد افغانستان میں جامع حکومت کے قیام، انسانی امداد اور معیشت کی بحالی کے لیے فوری ردِعمل، انسدادِ دہشت گردی اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دے گا۔
جمعے کو ایک بیان میں نارویجن وزیرِ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ طالبان وفد کے اس دورے کا تعلق اُن کی حکومت کو تسلیم کرنے سے نہیں ہے بلکہ ہمیں اُن سے بات چیت کرنی چاہیے جو عملی طور پر اس وقت افغانستان میں نظامِ حکومت چلا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ناروے اس سے قبل مختلف ممالک کے تنازعات میں سفارت کاری کر چکا ہے۔ افغانستان سے قبل ناروے اسرائیل، فلسطین تنازع، کولمبیا، وینزویلا، شام، میانمار، جنوبی سوڈان، موزمبیق اور فلپائن سمیت کئی ممالک میں قیامِ امن کے لیے سہولت کاری کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C