وائٹ ہاوس کی حماس سے براہ راست بات چیت کی تصدیق
👁️ 99 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاوس کی حماس سے براہ راست بات چیت کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) ایک ایسے وقت میں جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو ایک نازک موڑ کا سامنا ہے وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی حکام فلسطینی تنظیم سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس گفت و شنید کی تصدیق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے بدھ کو کی۔
تاہم، انہوں نے بات چیت کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
لیوٹ نے کہا، ” صدر ( ٹرمپ) نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکی عوام کے مفاد میں دنیا بھر میں لوگوں سے ڈائیلاگ کرنا اور ان سے بات چیت کرنا نیک نیتی پر مبنی کوشش ہے تاکہ وہ کام کیا جائے جو امریکی عوام کے لیے درست ہو۔”
پریس سیکرٹری نے کہا کہ حماس کے حکام سے براہ راست روابط پر اسرائیل سے مشورہ کیا گیا تھا۔
لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعلق امریکی جانوں سے بھی ہے۔
امریکہ کی طرف سے حماس کے ساتھ بات چیت کی قیادت یرغمالوں سے متعلق صدر ٹرمپ کے نامزد ایلچی ایڈم بوہلر نے کی۔
یہ براہ راست گفت وشنید ایسے وقت ہوئی ہے جب اسرائیل اور حماس کےدرمیان جنگ بندی بے یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی کی نئی تجویز کی شرائط سے متفق نہیں ہوتا تو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو لڑائی کی طرف لوٹنے کے صورت میں ان پر دباو ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی نئی تجویز امریکہ کے مشرق وسطی کے ایلچی اسٹیو وٹکاف کی تیارہ کردہ ہیں۔
مجوزہ معاہدے کے تحت عسکریت پسند تنظیم حماس کو جنگ بندی میں توسیع اور مستقل امن پر مذاکرات کے بدلے میں نصف یرغمالوں کو رہا کرنا ہوگا۔
یہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 1997 میں حماس کو ایک غیر ملکی دہشت گرد گروپ نامزد کیے جانےکے بعد سے امریکہ اور حماس کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت ہے ۔
حماس کے ایک عہدےدار نے جسے عوامی طور پر تبصرے کا اختیار نہیں تھا، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ گفت وشنید جو گزشتہ ماہ ہوئی خصوصی طور پر امریکی یرغمالوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کےاقتدار کےبغیر جنگ کے ممکنہ خاتمےپر مرکوز تھی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس، جس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، اب بھی 24 مغویوں کو اسیر رکھے ہوئے ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
ان زندہ یرغمالوں میں امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خیال کیا جاتا ہے کہ حماس کے قبضے میں 35 یرغمالوں کی لاشیں بھی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے دہشت گرد حملے میں تقریباً 1200 لوگ ہلاک ہوئے تھے جب کہ جنگجو 250 کے قریب افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئے۔
امریکہ اور بعض مغربی ملکوں نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔
ادھر حماس کے زیر اہتمام غزہ کے صحت کے حکام کےمطابق اسرائیلی حملوں میں 48 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیل کا دعویٗ ہے کہ اس نے جنگ کے دوران حماس کے کئی ہزار جنگجو ہلاک کیے تھے۔ تاہم، حکام نے اس بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4538 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C