19/October/2025

پاکستان کی افغانستان میں فضائی حملوں کی تصدیق، 70 شدت پسند ہلاک ہونے کا دعویٰ

👁️ 394 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان کی افغانستان میں فضائی حملوں کی تصدیق، 70 شدت پسند ہلاک ہونے کا دعویٰ

پاکستان کی افغانستان میں فضائی حملوں کی تصدیق، 70 شدت پسند ہلاک ہونے کا دعویٰ

 

اسلام آباد/کابل (ڈیلی اردو) پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ گذشتہ رات حافظ گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ کیمپوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں کم از کم 60 سے 70 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ 

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران ’خارجیوں‘ نے پاکستان میں متعدد حملے کرنے کی کوشش کی، جن کا سکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیا اور سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

پاکستان کی جانب سے یہ پہلی مرتبہ سرکاری طور پر گذشتہ شب کے حملوں کی تصدیق ہے، جبکہ سکیورٹی ذرائع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

دوسری جانب، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جمعے کی شب پاکستان کی فوج نے پکتیکا میں شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور افغان حکومت کو اپنا حق جواب دینے کے لیے محفوط قرار دیا۔

 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ دعوے افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی افغان سروس کے مطابق افغان طالبان کے ایک صوبائی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے پکتیکا صوبے کے ارغون ضلع میں ایک قصاب کے گھر پر بمباری کی، جس میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C