پاکستانی ایف 16 طیاروں نے بھارتی طیارے کو ایک گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا: بھارتی میڈیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
پاکستانی ایف 16 طیاروں نے بھارتی طیارے کو ایک گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ ماہ پاکستانی ایف 16 طیاروں نے کابل جانیوالی بھارتی پرواز کو ایک گھنٹے تک اپنی فضائی حدود میں روکے رکھا۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا، جس طیارے کا گھیراؤ کیا گیا، اس نے دہلی سے کابل کیلئے اڑان بھری تھی، اس پر 120 مسافر سوار تھے۔ سپائس جیٹ کے کپتان نے ایف 16 طیاروں کے پائلٹوں سے کہا کہ یہ سپائس جیٹ بھارتی کمرشل طیارہ ہے جو شیڈول کے مطابق مسافروں کو لے کر کابل جا رہا ہے۔
Pakistan scrambled F-16s after SpiceJet flight confusion
Read: https://t.co/6x4MZ1CXjv pic.twitter.com/n905yrYeqD
— The Times Of India (@timesofindia) October 18, 2019
پاکستانی طیاروں اور ان کے پائلٹوں کو مسافر صاف دیکھ سکتے تھے۔ ایک مسافر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی فائٹر پائلٹ نے ہاتھ سے سپائس جیٹ کے کپتان کو نیچی پرواز کا اشارہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ہر فلائٹ کا کوڈ ہوتا ہے، جیسے سپائس جیٹ کا سی جی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے غلط فہمی میں سپائس جیٹ کو آئی اے خیال کرتے ہوئے اسے انڈین آرمی یا بھارتی ایئر فورس سمجھا تھا۔
جب پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول نے رپورٹ دی کہ آئی اے کوڈ کیساتھ بھارت سے طیارہ آ رہا ہے، اس پر بھارتی طیارے کو روکنے کیلئے فوری طور پر ایف 16 روانہ ہوئے۔ کنفیوژن دور ہونے پر ایف 16 طیاروں نے بحفاظت سپائس جیٹ افغانستان کی فضائی حدود تک پہنچا دیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جب وقت ایف 16 طیارے ان کی پرواز کے گرد اڑ رہے تھے، تمام مسافروں کو کھڑکیاں بند کرنے اور خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C