پاکستانی صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دینے سے احتساب کمزور ہو گا، ہائی کمشنر اقوامِ متحدہ
👁️ 196 بار دیکھا گیا
پاکستانی صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دینے سے احتساب کمزور ہو گا، ہائی کمشنر اقوامِ متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان کی جانب سے عجلت میں کی گئی آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی اور اس کے احترام کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتی ہیں۔‘
انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ ’تازہ ترین آئینی ترمیم، گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی طرح، وکلا برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ جامع مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ ولکر ترک نے خبردار کیا کہ یہ ترامیم اُس اصول کے منافی ہیں جو قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے اور پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔‘
13 نومبر کو منظور کی گئی تبدیلیوں کے تحت ایک نئے فیڈرل کونسٹیٹیوشنل کورٹ (ایف سی سی) کو آئینی مقدمات پر مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، یہ وہ کام تھا کہ جو پہلے سپریم کورٹ کیا کرتی تھی۔ تاہم اس کے برعکس سپریم کورٹ اب صرف دیوانی اور فوجداری مقدمات دیکھے گی۔
ججوں کی تقرری، ترقی اور تبادلے کے نظام میں ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے کے خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ ایف سی سی کے پہلے چیف جسٹس اور اُن کی معاونت کرنے والے ججوں کا تقرر صدر نے وزیر اعظم کی مشاورت سے پہلے ہی کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے کہا کہ ’یہ تمام تبدیلیاں مل کر عدلیہ کو سیاسی مداخلت اور انتظامیہ کے کنٹرول کے تابع کرنے کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔
نہ انتظامیہ اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اس پوزیشن میں ہونا چاہیے کہ وہ عدلیہ کو کنٹرول یا اس کی رہنمائی کرے اور عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں کسی بھی سیاسی اثر و رسوخ سے دور رہنا چاہیے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’عدلیہ کی آزادی کا ایک بنیادی معیار یہ ہے کہ عدالتیں حکومت کی سیاسی مداخلت سے دور اور محفوظ ہوں۔ اگر جج آزاد نہ ہوں تو تجربے یہی بتاتی ہے کہ قانون سب کے لیے ایک جیسا بہیں ہوسکتا اور سیاسی دباؤ کے مقابلے میں سب کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘
ترمیم میں صدر، فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے لیے تاحیات یا عُمر بھر کے لیے فوجداری کارروائی اور گرفتاری سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔
فولکر ترک نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کی وسیع استثنیٰ کی شقیں احتساب کو کمزور کرتی ہیں، جو انسانی حقوق کے فریم ورک اور قانون کی حکمرانی کے تحت مسلح افواج پر جمہوری کنٹرول کا بنیادی ستون ہے۔‘
فولکر ترک کا کہنا تھا کہ ’مجھے تشویش ہے کہ یہ ترامیم ان اصولوں کے لیے دور رس نتائج کا باعث بن سکتی ہیں جنھیں پاکستانی عوام عزیز رکھتے ہیں یعنی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C