پشاور سے داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور سے داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
پشاور (حسام الدین) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ملک کے دیگر شہروں اور پشاور کے حساس مقامات اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم داعش خراسان کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کاونٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق چند روز قبل خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کالعدم تنظیم داعش خراسان پشاور اور مضافاتی علاقوں میں خودکش بمباروں کی تربیت کررہے ہیں جبکہ چند تربیت یافتہ شدت پسندوں کو ملک کے حساس علاقوں اور سیاستدانوں پر خودکش حملہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور نے متنی کے علاقے میرہ میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا جس میں ایک کا تعلق متنی اور دوسرے کا تعلق لنڈی کوتل حال اچینی پشاور سے ہے۔
کالعدم تنظیم داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے ایک افغانی شدت پسند کو سی ٹی ڈی پشاور نے اس وقت گرفتار کیا جب داعش خراساں کی جانب سے ایک شکایت کنندہ دھمکی ملی تھی، شدت پسند اپنے ٹارگٹ کی جانب جارہا تھا تو اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کاروائی کرکے ننگرھار افغانستان سے تعلق رکھنے والے داعش کے شدت پسند کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک عدد دستی بم برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدت پسند نے بتایا کہ دستی بم ان کی تنظیم کے کمانڈر عبداللہ نے صابر کے ذریعے بھجوایا ہے اور ریگی ماڈل ٹاون میں سکیورٹی کی تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم ملا تھا اس سے قبل پر سکیورٹی فورسز کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا اور اس بار یہ منصوبہ بنایا گیا کہ سکیورٹی فورسز پر دستی بم گرایا جائے تاہم ٹارگٹ کو نشانہ بنانے سے قبل سی ٹی ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C