پشاور میں ٹوپی ترچھی پہننے پر تین افراد قتل
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں ٹوپی ترچھی پہننے پر تین افراد قتل
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے علاقے احمد خیل میں چند روز قبل ہونیوالے دو گروپوں کے مابین خونریز تصادم کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ایک فریق کی جانب سے ٹوپی ترچھی پہننے پر تکرار ہوئی جس پر تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ 28 مارچ کو بڈھ بیر کے علاقہ احمد خیل میں فریق اول زر محمد اور فریق دوئم فصیح الدین عرف طورے کے درمیان شجاع نامی شخص کے حجرے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
فائرنگ کے نتیجے میں زر محمد اور کامران موقع پر ہلاک جبکہ فصیح الدین عرف طورے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعہ میں اظہار الدین شدید زخمی ہوا تھا۔
ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ایک فریق نے ٹوپی ترچھی پہنی تھی جس پر دوسرے فریق نے تکرار کی اور پھر بات خون خرابے تک جا پہنچی جبکہ دونوں فریقین آپس میں جگری دوست تھے۔
پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا بیان
ایس صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق تصادم میں ہلاک ہونیوالا نوجوان فصیح الدین عرف طورے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اسے عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔
ایس پی کے مطابق فصیح الدین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا جبکہ ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ پولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے بہت جلد دیگر حقائق بھی منظر عام پر آجائیں گے۔
ملزم گرفتار
بڈھ بیر پولیس نے خونریز تصادم میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں تاہم بہت جلد انتہائی گرفتار کرلیا جائیگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C