پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34 دہشت گرد گرفتار
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34 دہشت گرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کاروائیاں لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، گجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، نارووال، سرگودھا، چکوال، جہلم، اٹک، گجرات، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد، باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتار کیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز موا، 28 ڈیٹونیٹر، 89 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم، پرائما کارڈ، موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ، نقدی برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C