پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں لکھانی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ
👁️ 73 بار دیکھا گیا
پنجاب: ڈیرہ غازی خان میں لکھانی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ
ڈی جی خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر دہشت گردوں نے رات گئے اچانک حملہ کردیا۔
25 سے 30 دہشت گرد چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔
پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں، جس کے باعث یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس کو خراج تحسین
ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے پی کے کی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔
محسن نقوی نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔
بنوں کینٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کا حملہ
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔
سیکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
حملہ آوروں نے دریا کرم کی طرف سے فائرنگ کی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C