ڈیرہ غازی خان: سیکیورٹی فورسز کا لادی گینگ کے خلاف آپریشن جاری
👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: سیکیورٹی فورسز کا لادی گینگ کے خلاف آپریشن جاری
ڈی جی خان (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جب کہ ڈاکوؤں نے تیسرا مغوی چھوڑ دیا جو اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے تین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جب کہ تیسرے مغوی خادم حسین کو اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم رات گئے ڈاکوؤں نے تیسرے مغوی کو چھوڑ دیا اور وہ اپنےگھر پہنچ گیا۔
آج دوسرے روزبھی قبائلی فورس بارڈر، ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کا مشترکا سرچ آپریش جاری ہے، سیمنٹ فیکٹری کے عقبی پہاڑی سلسلہ اور قبائلی علاقے کشوبہ میں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C