کابل خودکش دھماکوں میں امریکا کے 13 فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، امریکی جنرل میکنزی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کابل خودکش دھماکوں میں امریکا کے 13 فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، امریکی جنرل میکنزی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ زخمی فوجیوں کی تعداد 18 بتائی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ نے نام نہ بتانے کی شرط پر ایک افغان اہل کار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان خودکش حملوں میں کم از کم 100 افغان شہری ہلاک جب کہ 143 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے انخلا کے لیے ایئر پورٹ کے باہر موجود افغان باشندوں کی بھیڑ کے درمیان ہوئے۔
وائس آف امریکہ کی نمائندہ کارلا بیب کے مطابق امریکی سینٹ کام کے پبلک افیئرز آفیسر کیپٹن بل اربن نے بتایا ہے کہ کابل ائیر پورٹ کے ایبی گیٹ پر دھماکوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد کی ضروری سہولتوں سے لیس سی سیونٹین طیاروں پر کابل سے نکالا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ”امریکیوں کے انخلا کے لیے ہم نے اپنا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔ داعش کی کوئی دہشت گردی اس کام کی انجام دہی میں کسی طور پر آڑے نہیں آ سکتی۔”
انٹرنیٹ لائنز پر منعقدہ بریفنگ کے دوران پینٹاگان کے ترجمان، جان کربی بھی موجود تھے۔ اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملے داعش (خراسان) کے گروپ نے کیے۔
جان کربی نے بتایا کہ دونوں دھماکے ایئرپورٹ کے قریب ہوئے، جو ہوٹل سے زیادہ فاصلے پر واقع نہیں تھے۔
فوجی طیاروں کے ذریعے ہزاروں افغان باشندوں کو بیرونی ملکوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جنرل میکنزی نے واضح کیا کہ اس وقت کابل ایئرپورٹ پر امریکہ کے انتہائی پیشہ ور فوجی اہل کار تعینات ہیں، اور ہم مستعدی کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
ہوائی اڈے کے باہر کی سیکیورٹی کے نظام کے بارے میں، جنرل میکنزی نے بتایا کہ باہر کا علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھماکوں کی تفصیل جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، دولت اسلامیہ (خراسان) دھڑے نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ان اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ان دو خودکش بم حملوں کے علاوہ حملہ آوروں نے انخلا کے منتظر افغان باشندوں پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
اس سے قبل ایک امریکی اہل کار نے بتایا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ نوعیت کا حملہ تھا، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ داعش کے گروپ نے کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان میں دولت اسلامیہ (داعش) کا یہ گروہ طالبان سے کہیں زیادہ قدامت پسند ہے۔
ایک بیان میں طالبان نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8906 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4735 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C