کارگل جنگ کے 25 برس: پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی کا تقریب سے خطاب
👁️ 75 بار دیکھا گیا
کارگل جنگ کے 25 برس: پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی کا تقریب سے خطاب
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کی چوٹیوں پر لڑی جانے والی لڑائی کو 25 برس ہو گئے ہیں اور دونوں ملک اس معرکے میں کامیابی کے دعوے دار ہیں۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعے کو کارگل کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا اور جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی یادگار پر حاضری دی۔
مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارگل جنگ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ریاست کے لیے دی گئی قربانی امر ہوتی ہے۔ صدیاں گزر جاتی ہیں لیکن ریاست کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے والوں کے نام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ کے وقت بھارت امن کی کوششیں کر رہا تھا۔ لیکن پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنا چہرہ دکھایا۔ لیکن تاریخ کے سامنے دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے ماضی میں جتنے بھی اقدامات کیے اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ لیکن پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ وہ دہشت گردی کے سہارے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان مئی اور جولائی 1999 کے درمیان کشمیر کے کارگل ضلع اور بعض دوسرے علاقوں میں محدود پیمانے پر جنگ لڑی گئی تھی۔
کارگل کی پہاڑیوں کی برفیلی چوٹیوں پر بھارتی فوج ہر سال سازگار موسم میں قبضہ کر لیتی تھی اور سرما کی شدت کے آغاز میں انہیں چھوڑ کر میدانی علاقوں کی طرف چلی جاتی تھی۔
فروری 1999ء کے اوائل میں بھارتی فوج اس علاقے میں ابھی واپس نہیں آئی تھی کہ پاکستانی فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) اور پاکستان کے مطابق ’مجاہدین‘ نے ان پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس قبضے کے کافی عرصے بعد تک بھارتی افواج اور ان کی خفیہ ایجنسیاں اس صورت حال سے بے خبر رہیں۔
تاہم موسم گرما میں جب انہیں اس مہم جوئی کا پتا چلا تو پھر قبضہ چھڑانے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید جنگ ہوئی جس میں بھارت نے اپنی فضائیہ کو بھی استعمال کیا۔
جمعے کو کارگل جنگ میں کی تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا “آج میں اس جگہ سے بول رہا ہوں جہاں دہشت گردی کے آقاؤں کو میری آواز سیدھی سنائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “میں دہشت گردوں کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردوں کو ہمارے جانباز پوری طاقت سے کچلیں گے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”
چھبیس جولائی 1999 کو بھارتی فوج نے کارگل کے مقام پر لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد ‘آپریشن وجے’ کی کامیابی اور اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔
بھارت پاکستان کے خلاف فتح کے طور پر 26 جولائی کو ‘کارگل وجے دیواس’ مناتا ہے۔
پاکستان میں بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان یہ جنگ ہارا نہیں بلکہ سفارتی سطح پر پاکستان نے دباؤ کے تحت اپنی فوجیں واپس بلا لی تھیں۔ ان کے بقول پاکستان کی سیاسی حکومت اور فوج اس وقت ایک پیج پر نہیں تھی اور دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا اثر اس مہم پر بھی پڑا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی صدر بل کلنٹن کے دباؤ پر پاکستان کو کارگل سے اپنی فوج واپس بلانے کا مطالبہ ماننا پڑا۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کارگل سے پاکستان کے بیانیے کو نقصان پہنچا کیوں کہ مغربی دنیا میں اسے پاکستان کی جانب سے ‘مس ایڈوینچر’ قرار دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C