کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی صحافیوں کو دھمکی پر پی ایف یو جے کا اظہار تشویش
👁️ 142 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی صحافیوں کو دھمکی پر پی ایف یو جے کا اظہار تشویش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے میڈیا کو دی گئی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا ہے صحافیوں کی حفاظت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
رپورٹس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں میڈیا کو خبردار کیا گیا تھا کہ اس گروپ کے لیے لفظ ‘دہشت گرد’ کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ ان کے ساتھ ‘دشمنوں’ کی طرح پیش آیا جائے گا۔
پی ایف یو جے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے صحافیوں، بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔
پی ایف یو جے نے نشاندہی کی کہ ان دو صوبوں میں عسکریت پسندوں کی ٹارگٹ کلنگ میں 30 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔
پی ایف یو جے نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی کیس حل ہوا نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مختصر سکون کے بعد ایک نئی دھمکی نے پھر سے صحافی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے’۔
پی ایف یو جے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قومی بیانیے کو جگہ دینے پر میڈیا اراکین کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوراگر کسی عسکری گروہ کی پریس ریلیز شائع ہوجائے تو حکام ان سے پوچھ گچھ کرتے ہیں، ہمیں دونوں جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
پی ایف یو جے کے مطابق یہ صحیح وقت ہے جب حکومت کو پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں کی حفاظت اور سلامتی کا مجوزہ بل قبول کرناچاہیے
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے یہ تجویز دی ہے کہ میڈیا مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کو لائف انشورنس کی سہولت فراہم کریں، بالخصوص ان کو جو تنازعات کے شکار علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میڈیا مالکان کو چاہیے کہ وہ تنازعات کے شکار علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو حفاظتی سامان فراہم کریں اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت بھی دیں۔
پی ایف یو جے کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مجوزہ بل میں ان کی تجویز کردہ ترامیم پر سنجیدگی سے غور کرے تاکہ اسے مزید موثر بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C