کراچی: کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ و سہولتکاری میں ملوث ملزم گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ و سہولتکاری میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(ڈیلی اردو) سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچ کالونی کے عاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اوربھتہ وصولی میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان سندھ ریجرزکے مطابق گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2012 میں لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے گروپ میں شامل ہوا اور لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
بیان کے مطابق گرفتارملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزم پیشہ ورعادی مجرم ہے اور جیل سے رہائی کے بعدمجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث رہا ہے،
اس میں بتایا گیا کہ گرفتارملزم لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ہے، گرفتار ملزم بی ایل ایف کے 2 ہلاک کارندوں زمان بلوچ، شعیب بلوچ اوردیگرسمیع بلوچ، اوصاف بلوچ اور جمعہ بلوچ کا قریبی ساتھی ہے جنہوں نے 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نائیک دلشاد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتارملزم بیرون ملک لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس کی ہدایات پر کام کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اورمنشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C