کرم: بگن میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 7 زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
کرم: بگن میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 7 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع کرم کے علاقے بگن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم مقامی انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
کرم کے سول انتظامی عہدے داروں کے مطابق فرنٹیئر کور کے 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے ہفتے کی صبح بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے جن میں ایک جونیئر کمشنڈ افسر بھی شامل ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی، لانس نائیک ولایت حسین طوری، لانس نائیک شہید الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں ثواب گل خٹک، نائیک سعید خان خٹک، نائیک عابد حسین خٹک، لانس نائیک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروپ نے بھی اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ تاہم کالعدم ٹی ٹی پی کے سوشل میڈیا اکاونٹ نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین کے حملے میں سات اہلکار مارے گئے ہیں اور ان سے اسلحے بھی چھین لیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملحقہ علاقوں میں تعینات فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ کرم میں متحارب گروپس کے درمیان کئی روز سے جاری لڑائی کے بعد جرگے اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی تھی۔
کرم میں گزشتہ ماہ مسافر بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 130 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
اسلام آباد میں قائم غیر سرکاری ادارے ‘سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز’ کے مطابق رواں برس عسکری تنظیموں کے حملوں میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے لگ بھگ 1100 اہلکار ہلاک جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C