گندم اور آٹا افغانستان لے جانے پر پابندی عائد
👁️ 104 بار دیکھا گیا
گندم اور آٹا افغانستان لے جانے پر پابندی عائد
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آٹا، گندم اور اس سے جڑی تمام تر مصنوعات کی افغانستان لے جانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ پابندی پر من و عن عمل درآمد کرانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مجوزہ اربن پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کی جس میں اُنہوں نے مجوزہ اربن پراپرٹی ٹیکس پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں تاجر برادری سے بھی مشاورت کی جائے اور پندرہ دن کے اندر اندر حتمی اور قابل عمل تجویز پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلا شبہ ٹیکس ملک کی ایک اہم ضرورت ہے۔
تاہم صوبائی حکومت عوام اور تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف دے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر مواصلا ت و تعمیرات اکبر ایوب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو اربن پراپرٹی ٹیکس، کمرشل ٹیکس ریٹ، ٹیکس کلیکشن فارمولااور ادارے کی محصولات کے حوالے سے کارکردگی اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں اربن پراپرٹی ٹیکس کے لئے شفاف اورآسان طریقہ کاروضع کرنے کے لئے جیوگرافک انفارمیشن نظام پر کام جار ی ہے جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔ مزید بتایا گیا کہ جی آئی ایس نظام سے محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں شفافیت اور آسانی میسر ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو خود کفیل بنانے کے لئے صوبائی محصولات انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر رائج ماڈلز کا مطالعہ کرکے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع تجویز پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محصولات میں اضافہ بھی ممکن بنائے گی، جبکہ تاجر برادری اور صنعتوں کو مکمل ریلیف بھی میسر کرے گی۔ صوبے کی ترقی کے لئے حقائق پر مبنی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ان اقدامات کو ترجیح دے گی جس سے صوبے کے عوام کو سہولیات اور ریلیف ممکن ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C