یورپی یونین نے شام کی عدم استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ قرار
👁️ 102 بار دیکھا گیا
یورپی یونین نے شام کی عدم استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ قرار
برسلز (ڈیلی اردو ) یورپی یونین کی ایک داخلی انسداد دہشت گردی رپورٹ کے مطابق، شام میں جاری عدم استحکام یورپ کے لیے سیکیورٹی خدشات کو جنم دے سکتا ہے۔ یہ مسودہ، جو 9 مئی کو تیار کیا گیا اور رائٹرز نے حاصل کیا جس میں کہا گیا کہ خبردار کرتا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے اب بھی نمایاں خطرات لاحق ہیں، اور مجموعی طور پر دہشت گردی کا خطرہ بلند سطح پر برقرار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں سیکیورٹی کی صورتحال میں تبدیلی سے خطے میں جہادی گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے کا خدشہ ہے، جو یا تو شام سے یورپ کی جانب نقل مکانی کر سکتے ہیں یا یورپ میں موجود جہادیوں کو دور سے فعال کر سکتے ہیں۔
یہ خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب شام میں سابق صدر بشارالاسد کے دسمبر میں اقتدار سے ہٹنے کے بعد نئی عبوری حکومت قائم ہوئی ہے، جس کی قیادت اسلام پسند پس منظر رکھنے والی قیادت کر رہی ہے۔ یورپی حکام نے اگرچہ شام کی نئی قیادت کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کیا ہے، لیکن خاص طور پر شمال مشرقی شام میں جاری غیر یقینی صورتحال پر تشویش پائی جاتی ہے۔
مسودہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ “اسلامی/جہادی دہشت گردی یورپی یونین کے لیے سب سے نمایاں خطرہ بنی ہوئی ہے”۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقال اقتدار کے دوران انتہا پسند گروہوں کے دوبارہ منظم ہونے یا پہلے سے قید شدت پسندوں کی رہائی کا خطرہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے 2014 سے 2017 کے درمیان شام اور عراق کے بڑے حصے پر کنٹرول قائم کر کے سخت گیر اسلامی نظام نافذ کیا تھا، اور اب مغربی ممالک کو خطرہ ہے کہ شام میں نئی حکومت کی ملک بھر میں کنٹرول قائم کرنے میں ناکامی ایک بار پھر ان گروہوں کے ابھرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
شمال مشرقی شام میں کرد قیادت کے زیر انتظام داعش سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے کیمپ موجود ہیں۔ نئی حکومت کے بعد ان قیدیوں کی بڑی تعداد میں واپسی کا عمل جنوری سے شروع کر دیا گیا ہے۔
شام کے عبوری صدر احمد الشراء، جو ماضی میں عسکریت پسند گروہ “حیات تحریر الشام” (HTS) کے سربراہ رہ چکے ہیں، اب بھی اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ HTS ماضی میں القاعدہ سے وابستہ رہا ہے۔
اس کے باوجود، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے رواں ماہ احمد الشراء سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وہ یورپی یونین پر شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے زور دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4845 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C