جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے حملے، امن کے بھارتی دعووں کی نفی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے حملے، امن کے بھارتی دعووں کی نفی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا مقصد اس متنازعہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے نئے دہلی حکومت کے دعووں کو چیلنج کرنا ہے۔
کشمیر 1947ء میں برطانوی راج کے خاتمے کے بعد سے (گزشتہ کئی برسوں سے) جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ حریف ممالک بھارت اور پاکستان کے مابین منقسم ہے اور دونوں ممالک اس علاقے پر اپنی مکمل ملکیت کے دعوے کرتے ہیں۔
بھارت کی شمالی کمان کی افواج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے کہا، ” عسکریت پسندوں کے حملوں کا مقصد صرف ہلاکتیں نہیں بلکہ موجودہ بھارتی بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ بالکل متضاد بیانیہ ترتیب دینا ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔‘‘
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پینتیس سال سے شورش جاری ہے اور اس میں اب تک دسیوں ہزار شہری، بھارتی فوجی اور کشمیری عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سال رواں کے دوران اب تک ہونے والی کم از کم 120 ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے اس شورش زدہ علاقے میں اپنے نصف ملین سے زیادہ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت نے 2019 میں اس مسلم اکثریتی خطے کی آئینی طور پر جزوی خود مختاری کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے تقریباً 12 ملین کی آبادی والے اس خطے میں نئی دہلی کی طرف سے مقرر کردہ ایک گورنر کی حکومت ہے، جو اس اکتوبر میں منتخب کی گئی ایک مقامی حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔
نئی دہلی کا اصرار ہے کہ اس نے خطے میں ”امن، ترقی اور خوشحالی‘‘ لانے میں مدد کی۔ لیکن عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیری عسکریت پسندوں اور باغیوں کے چھوٹے گروہ، جو یا تو آزادی یا پھر بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کرتے ہیں، ان بھارتی دعووں کا جواب حملوں سے دیتے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ ہوڈا نے کہا، ” ایک بڑا پیغام بھیجا جا رہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی زندہ ہے۔‘‘
بھارت عسکریت پسندوں کو مسلح کرنے اور حملوں میں مدد کرنے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے تاہم اسلام آباد حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ ہوڈا نے الزام لگایا کہ اس سال باغیوں کی طرف سے ”دراندازی میں اضافہ پاکستانی فوج کے فعال طور پر اجازت دیے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘‘
کشمیر میں بہت سی جھڑپیں بڑی بستیوں سے دور پہاڑوں پر واقع جنگلوں میں ہوتی ہیں لیکن علاقے میں وسیع و عریض فوجی کیمپوں اور سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں یہاں بڑی تعداد میں فوجی موجودگی کے حوالے سے ایک مستقل یاد دہانی کا کام کرتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کشمیر میں اوسطاﹰ ہر 25 افراد پر تقریباً ایک ہندوستانی فوجی تعینات ہے۔ اس وجہ سے یہاں عام لوگوں کے معمولات زندگی بھی متاثر نظر آتے ہیں۔
ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب تک کشمیر (بھارت اور پاکستان کے درمیان) منقسم ہے، یہ اسی طرح رہے گا۔ ”ہم اسے (دراندازی کو) یہاں کنٹرول کرتے ہیں، وہ (پاکستان) اسے وہاں سے جاری رکھتے ہیں۔‘‘
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 720 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ علاقائی فوج کے کمانڈر ایم وی سچندر کمار نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ 130 سے بھی کم عسکریت پسند اب بھی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایک اور سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان عسکریت پسندوں میں ”انتہائی تربیت یافتہ اور اچھی طرح سے مسلح‘‘ جنگجو بھی شامل ہیں، ”جو پاکستان سے آئے تھے۔‘‘ اس اہلکار کا کہنا تھا، ”وہ اچانک حملوں سے کچھ نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن صورتحال قابو میں ہے۔‘‘
ہوڈا، ایک جنرل کے طور پر اپنے طویل تجربے کی روشنی میں کہتے ہیں جب تک تشدد اسلام آباد کے ایجنڈے کو پورا کرتا ہے، کشمیر کے حالات میں صرف معمولی تبدیلی ہی کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حملوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”میں انہیں فوری طور پر کم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔ پاکستان نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ ان حملوں کو تیز کرنے سے کشمیر کے مسئلے پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C