جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اپر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ میں ایک فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔#SouthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 22, 2023
معتبر سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے شولام خیسور کے علاقے میں پیش آیا۔
گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے قافلے میں شامل گاڑیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بعض ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار عبدالقدیر، سپاہی محسن، سپاہی دستگیر، لائنس نائیک وحید، جناد علی، سجاول، سپاہی وسیم عباس، شاہنواز، حسن، وقار کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزا میں پیش اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔
اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بہاردی سے لڑتے ہوئے چار شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ دو شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
دریں اثناء کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C