23/September/2026

لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشتگرد کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر پاور خان ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور خان سکیورٹی اداروں کو متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے باعث مطلوب تھا۔ اس کی ہلاکت سے لکی مروت اور گردونواح میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورک کی کارروائیوں کو نقصان پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کا سراغ لگایا جا سکے اور علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت اور دیگر حساس علاقوں میں دہشتگرد گروہوں، ان کے کمانڈروں اور سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C