22/September/2026

پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک

👁️ 96 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک

پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور 2 اہلکاروں کو مبینہ طور پر مسلح دہشتگردوں نے اغوا کرنے کے بعد ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ عمران فورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک جوان اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں قریبی علاقے سے برآمد ہوئیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی اور تلاش کا عمل شروع کردیا جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واقعے کو پاک افغان سرحد پر موجود سیکیورٹی چیلنجز سے جوڑا ہے، جہاں دور دراز سرحدی چوکیوں اور قلعوں پر تعینات اہلکاروں کو مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں اور دراندازی کے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

پاکستان طویل عرصے سے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی مبینہ دہشتگرد سرگرمیوں پر افغان حکام سے کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ تاہم حالیہ واقعے میں ٹی ٹی اے سے وابستگی کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، جس کی مزید تصدیق اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C