جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 16 فوجی ہلاک، 8 زخمی
👁️ 202 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 16 فوجی ہلاک، 8 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 16 اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ لیکن ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے جنوبی وزیرستان میں تعینات عہدے داروں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی لتا سر پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب حملہ کیا جب کہ حملے میں جدید خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔
چیک پوسٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی طالبان نے چیک پوسٹ پر موجود مواصلاتی آلات اور دیگر اشیا کو آگ لگا دی۔جبکہ طالبان نے مشین گنوں اور نائٹ ویژن ڈیوائس سمیت فوجی سازوسامان کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے سینیئر کمانڈروں مولانا طہ تقبلہ اللہ، مولوی منصور تقبلہ اللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان سے ملحقہ ایک اور قبائلی ضلع باجوڑ میں مقامی لوگوں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ڈانقول پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع دو صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں حالیہ عرصے میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قائم غیر سرکاری ادارے ‘سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز’ کے مطابق رواں برس عسکری تنظیموں کے حملوں میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے لگ بھگ 1100 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی تھنک ٹینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں حملوں اور جھڑپوں میں 245 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 68 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں سو سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 257 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان میں کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر میں 200 سے زائد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
افغانستان میں اگست 2021 سے برسرِ اقتدار طالبان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نورستان واقعہ: پاکستان نے افغان وزارت دفاع کے الزامات مسترد کر دیے
27/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C