جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
👁️ 63 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
گوادر (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع گوادر میں جیوانی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں چار کارکن ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تعمیراتی کمپنی کے ملازمین اپنے کام کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے اور حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ابتدائی اطلاعات میں حملے میں بی ایل اے کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی ذمہ داری اور حملے کی مکمل نوعیت کے حوالے سے حتمی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
بعض ذرائع نے حملے میں دیسی ساختہ بم کے ممکنہ استعمال کا بھی ذکر کیا ہے، جس کی تصدیق کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں غلام مصطفیٰ، صنم مسیح، کنول شہزاد اور دانش اقبال شامل ہیں، جن کا تعلق پنجاب، شیخوپورہ، کوئٹہ اور ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی جبکہ حملہ آوروں اور واقعے کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ تعمیراتی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے سے گوادر اور گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ افراد کی سیکیورٹی پر بھی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C