10/September/2023

خیبر: جمرود سے لاپتہ ایف سی اہلکار کی ذبح شدہ لاش برآمد

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: جمرود سے لاپتہ ایف سی اہلکار کی ذبح شدہ لاش برآمد

خیبر: جمرود سے لاپتہ ایف سی اہلکار کی ذبح شدہ لاش برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں حکام کے مطابق ایک پہاڑی نالے سے ایف سی کے اہلکار کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق فرنٹیئر کور کے اہلکار کو کسی تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمرود کے علاقے تودہ مینہ کندو سے ملنے والی ایف سی اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک سپاہی 204 ونگ فرنٹیئر کور میں حاضر سروس تھا جو چند روز قبل جمرود میں اپنے گھر چھٹی پر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے، اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور حساس اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس سے قبل 22 مئی کو پشاور کے علاقے کے شاہ پور سے پاکستان ائیر فورس کے اہلکار عنایت اللہ کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عنایت اللہ کو بھی ذبح کر کے اس کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C