30/July/2023

خیبر میں پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

خیبر میں پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اور ایف اسی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سپین قبر پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر رات کے وقت نامعلوم حملہ آواروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس چیک پوسٹ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C