خیبر پختونخوا: رواں سال کے پہلے چار ماہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: رواں سال کے پہلے چار ماہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد واقعات کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق دہشت گردی کے زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور ریجن میں ریکارڈ کیے گئے۔
جنوری میں دہشت گردی کے 49 واقعات رونما ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے 33 واقعات ہوئے تھے۔
فروری میں دہشت گردی کے 50 واقعات ریکارڈ ہوئے، جو گذشتہ سال فروری میں 24 تھے۔
مارچ میں گذشتہ سال کی طرح دہشت گردی کے 34 واقعات ہوئے جبکہ ماہ اپریل میں دہشت گردی کے 42 واقعات رونما ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے درج مقدمات کے تحت 124 افراد گرفتار کئے۔
چار ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ 711 آپریشنز میں 81 دہشت گردوں سمیت 158 افراد گرفتار کئے گئے۔
دہشت گرد حملوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے متعدد کمانڈر بھی مقابلے میں مارے گئے۔ ان انکاؤنٹرز میں 71 خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کی سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی نے 150 دستی بم، 47 کلوگرام بارود، ایک خودکش جیکٹ سمیت سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 5 کا گھیراؤ
22/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی عسکری حمایت اور اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ
22/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9167 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5242 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C