خیبر پختونخوا: لوئر دیر سے 5 خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
👁️ 31 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: لوئر دیر سے 5 خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
لوئر دیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 19ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، جبکہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیزمواد، 16عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے۔
ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد ، ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کےموقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 5 کا گھیراؤ
22/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی عسکری حمایت اور اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ
22/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9167 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5242 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C